ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نشے پر پابندی: پنجاب میں اب ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہیں ملے گی سرنج

نشے پر پابندی: پنجاب میں اب ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہیں ملے گی سرنج

Sat, 07 Jul 2018 23:58:53    S.O. News Service

نئی دہلی،07؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر سرنج کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قابل غور ہے کہ یہ قدم ریاست میں نشے کی روک تھام کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے الگ الگ ڈپٹی کمشنروں کے ذریعہ ایک خط جاری کیا، جس میں منشیات کو روکنے کے لئے پنجاب میں بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر سرنج کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اب کھلے طور سے کرانہ کی دکان یا کیمسٹ میں انجیکشن لگانے کے لئے سرنج بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے نہیں ملے گی۔ حکومت کو لگتا ہے کہ نشہ کرنے والے لوگ سرنج کی مدد سے نشہ لے رہے ہیں۔ واضح ہو کہ کیپٹن امرندر سنگھ کی قیادت والی حکومت نے نشے پر قابو پانے کے لئے دیگر بڑے اقدام اٹھائے ہیں۔ کچھ روز قبل ہی سرکاری افسران کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں پولیس اہلکار بھی شامل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ امریندر نے ریاست کے چیف سیکرٹری کو اس معاملہ میں کام کرنے اور ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔


Share: